اسرائیلی فورسز نے آج پھر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرڈالی ، صیہونی فورسز مسجد کے احاطے میں داخل ہوکر گولیاں برسائیں گرنیڈ بھی پھینکے ۔
مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فورسز کے گھسنے کی کوشش پر فلسطینیوں سے جھڑ پ چھڑگئی اس دوران مسجد کا احاطہ دھماکوں سے گونج اٹھا۔
اسرائیلی فورسز آنسو گیس اور کریکر استعمال کرتے ہوئے مسجد کے احاطے میں داخل
ہوگئیں ۔ مسجد دھماکوں سے گونج اٹھی اور اندر لوگ ادھر ادھر بھاگتے ہوئے نظر آئے ۔
اسرائیلی فوج کی اشتعال انگیزی ایسے وقت میں دیکھنے میں آئی جب یہودیوں کے سال نو کی تقریبات میں چند گھنٹے باقی رہ گئے تھے ، اسرائیلی فوج نے کارروائی کے بعد مسجد کو نمازیوں کےلیے بند کردیا۔
رواں سال جولائی میں بھی یہودیوں کے داخلے کی کوشش پر مسجد اقصیٰ میں جھڑپیں ہوئی تھیں ۔